پاکستان بھارت کے ساتھ میچ سمیت ہر قسم کے مقابلے کے لئے مکمل تیار ہے ، وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ میچ سمیت ہر قسم کے مقابلے کے لئے مکمل تیار ہے ، ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دیں گے ۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر پیر عمران شاہ نے کہا کہ سول …

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ میچ سمیت ہر قسم کے مقابلے کے لئے مکمل تیار ہے ، ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دیں گے ۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

وفاقی وزیر پیر عمران شاہ نے کہا کہ سول پینل پالیسی کے حوالے سے کچھ ابہام ہے ، اس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ غریب لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے اس معاملے بھی اچھا فیصلہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا تھا ۔ پاکستان نے اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کے لئے یہ فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ ہمیشہ میدان میں ہوتا ہے پاکستان بھارت کے ساتھ ہر قسم کے مقابلے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ۔