اسلام آباد/کراچی۔5فروری (اے پی پی):ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ہدایات پر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیاجس کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر ہوائی اڈوں کی ٹرمینل عمارتوں کے اندر اور باہر، …
پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا،جدوجہد آزادی کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد/کراچی۔5فروری (اے پی پی):ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ہدایات پر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیاجس کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر ہوائی اڈوں کی ٹرمینل عمارتوں کے اندر اور باہر، نیز ایئرپورٹس کو جانے والی سڑکوں پر کشمیری پرچم اور بینرز آویزاں کیے گئے۔
کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیری جدوجہد کے حوالے سے نغمے اور دستاویزی ویڈیوز ایئرپورٹس کیاسکرینز پر نشر کی گئیں۔مسافروں میں یومِ یکجہتی کشمیر کی اہمیت اور کشمیری عوام کی جاری جدوجہد سے آگاہی کے لیے پمفلٹس اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔ ملک بھر میں کی جانے والی یہ مربوط سرگرمیاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے عزم کی عکاس ہیں کہ کشمیری عوام کے جائز حق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔








