اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاکستان بیت المال کی طرف سے لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کی معاشی بحالی کے پیش نظر گورنر ہاوس لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپّی کے ہمراہ 50 مستحقین میں مالی معاونت کے چیک تقسیم کیے۔ امداد وصول کرنے والوں میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے …
پاکستان بیت المال کی طرف سے لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ افراد کی معاشی بحالی کے پیش نظر گورنر ہاوس لاہور میں تقریب کاانعقاد،50 مستحقین میں مالی معاونت کے چیک تقسیم کیے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاکستان بیت المال کی طرف سے لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کی معاشی بحالی کے پیش نظر گورنر ہاوس لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپّی کے ہمراہ 50 مستحقین میں مالی معاونت کے چیک تقسیم کیے۔ امداد وصول کرنے والوں میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 25افراد بھی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کی روک تھام کے لیے لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی طور پر متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے موجودہ حالات میں پاکستان بیت المال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو مذہب اور سیاست سے بالاتر ہوکر یکساں طور پر مستفید کرنے پر یہ ادارہ لائق تحسین ہے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کے متاثرہ خاندانوں کی داد رسی او ر بحالی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں رہوں گا۔








