پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی کی رپورٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کر دی گئی۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماو¿ں کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا خطاب بن …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی کی رپورٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کر دی گئی۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماو¿ں کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا خطاب بن گیا ہے، اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی پاکستان کی جانب سے معیشت مستحکم رکھتے ہوئے کورونا کے انسداد کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ماہِ اگست میں بجلی کی پیداوار میں 4% تک کا اضافہ ہوا جبکہ معاشی سرگرمیاں کورونائ سے پہلے کی سطح تک بحال ہوگئیں ہیں، مالی دہشتگردی (سی ایف ٹی) اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے حوالے سے معلومات کے تبادلے، تقاضے اور وصولی کیلئے کم از کم 5 بڑے ریگولیٹرز اپنے غیرملکی ہم پلہ اداروں کیساتھ اشتراک کریں گے۔ ان اداروں میں مرکزی بنک، سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، قومی بچت کی سکیموں کے سپروائزری بورڈ، پاکستان پوسٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبز پالیسیز متعارف کروانے کے حوالے سے کوششوں کے اعتراف کیلئے وزیراعظم کے معاون ملک امین اسلم کو ڈبلیو ای ایف کے چیمپئنز فار نیچر فورم میں مدعو کرلیا گیا۔خیبرپختونخوا حکومت کا مشہور بالی وڈ اداکار اور دوست دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو عجائب گھروں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے بڑے سیاحتی مقامات پر ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کے ہدف کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ”ذمہ دار سیاحتی ماڈل“ تیار کرلیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر رواں ٹریفک کو متاثر کئے بغیر دو اہم سیکٹرز جی-سیون اور جی-ایٹ کو باہم ملانے والے انڈرپاس کا 10 برس بعد افتتاح کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف می حکومت نے پاکستان کا بجٹ خسارہ 440 ارب روپے یا مجموعی معیشت کے 1% سے بھی کم تک محدود کردیا گیا ہے اور حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.40 روپے فی لیٹر کمی کردی۔