اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی جماعتی سطح پر بھرپور شجرکاری مہم شروع ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے شمالی پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی دعوت پر پودا لگا کر تنظیمی سطح پر شجرکاری کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں …
پاکستان تحریک انصاف کی جماعتی سطح پر بھرپور شجرکاری مہم شروع، سیف اللہ خان نیازی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی جماعتی سطح پر بھرپور شجرکاری مہم شروع ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے شمالی پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی دعوت پر پودا لگا کر تنظیمی سطح پر شجرکاری کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ملک کے طول و عرض میں ریکارڈ تعداد میں پودے لگا کر وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا خواب پورا کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے ہمراہ شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے جن چیلنجز کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کا واحد حل شجرکاری ہے اور وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق وطن عزیز کے چپے چپے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کر کے گل و گلزار بنایا جائے گا سیف اللہ خان نیازی نے اسلام آباد میں مرکزی و ریجنل گورننگ باڈیز کے ہمراہ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگایا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایک ایسی قیادت میسر ہے جسے پاکستان کے ہر مسئلے کی سنگینی کا احساس ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں موجودہ حکومت کے کارہائے نمایاں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیموں اور شعبہ جات کے ذمہ داران بھی پودے لگا کر شجرکاری مہم کا حصہ بنیں گے اور عوامی سطح پر سرکاری کا شعور بیدار کرنے میں میں بھی اپنااہم کردار ادا کریں گے صداقت عباسی نے اس موقع پر کہا کہ شجرکاری کے بغیر ہم ماحولیاتی کثافتیں دور نہیں کر سکتے اور عوامی تعاون سے شجرکاری کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جائیں گے.








