اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی جماعت کو خیرباد کہتے ہوئے خواتین کارکنان کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ، تمام معاملے کی ایک جامع انکوائری ہونی چاہئیے اور عمران خان کا بلیک بیری بھی چیک ہوناچاہئیے،، پختون قوم عمران نیازی کو کبھی بھی …
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی جماعت کو خیرباد کہتے ہوئے خواتین کارکنان کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا ، تمام معاملے کی ایک جامع انکوائری ہونی چاہئیے اور عمران خان کا بلیک بیری بھی چیک ہوناچاہئیے،، پختون قوم عمران نیازی کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ،عمران خان مغرور طبیعیت کے مالک ہیں ، غرور شیطان کاکام ہے، عمران خان کو شیطانی مائنڈسیٹ سے باہرآنا ہوگا، جہانگیرترین کو خیبرپختونخوا میں ٹھیکے ملتے ہیں اوراس کے جواب میں بنی گالہ کا کچن چلتا ہے، پرویز خٹک نے اپنے رشتے داروں اورخاندان والوں کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خواتین کارکنوں کو عمران خان کی جانب سے بلیک بیری پر نامناسب پیغامات بھیجھے جاتے ہیں، مجھے اس طرح کا پہلا پیغام اکتوبر2013میں ملا تھا، عمران خان خواتین کارکنوں سے بلیک بیری خریدنے کا کہتے ہیں کیونکہ بقول ان کے اس سے پیغام رسانی محفوظ ہوجاتی ہے، عمران خان قوم کے سامنے اپنے آپ کو فرشتہ ظاہر کرتے ہیں مگر ان کی حرکتیں اس کے برعکس ہیں، وہ فرشتہ نہیں۔عا








