پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءرکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اگر اسحاق ڈار نے چوری نہیں کی توعدالت کے سامنے پیش ہوں، اگر وہ خود واپس نہیں آئے تو ان کو قانونی طریقہ کار سے واپس لائیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءرکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اگر اسحاق ڈار نے چوری نہیں کی توعدالت کے سامنے پیش ہوں، اگر وہ خود واپس نہیں آئے تو ان کو قانونی طریقہ کار سے واپس لائیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے لئے اقتدار کے بغیر رہنا مشکل ہے، ان کا احتساب جاری ہے ، نہ ڈیل کریں گے نہ این آر او دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود اپوزیشن لیڈر کی زبان بول رہے ہیں، ان کو احتساب کا سامنا ہے، وہ لوٹ مار کر کے بھی حکومت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ عوام نے انہیں مسترد کیا ہے، وہ خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔