اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو تحریک مواخذہ میں چارج شیٹ لگائے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، ریکوزیشن اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکتی، اپوزیشن کو آئین اور قانون کے تحت چلنا ہوگا، اپوزیشن ایوان کو دھمکی سے نہیں چلا سکتی، چیئرمین سینیٹ نے غیر جانبداری …
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو تحریک مواخذہ میں چارج شیٹ لگائے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، ریکوزیشن اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکتی، اپوزیشن کو آئین اور قانون کے تحت چلنا ہوگا، اپوزیشن ایوان کو دھمکی سے نہیں چلا سکتی، چیئرمین سینیٹ نے غیر جانبداری ثابت کرنے کے لیے ہمارے وزراءپر بھی پابندی لگائی تھی۔ بدھ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکوزیشن اجلاس صرف ہنگامی بنیادوں پر بلایا جاسکتا ہے، اپوزیشن نے جو قرارداد جمع کروائی ہے وہ تحریک مواخذہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو تحریک مواخذہ میں چارج شیٹ لگائے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ریکوزیشن اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جاسکے، ریکوزیشن اجلاس کے حوالے سے رولز آف بزنس خاموش ہیں، رولز آف بزنس 243 میں جہاں رولز خاموش ہیں وہاں لفظ چیئرمین سینیٹ ہے وہ فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ریگولر اجلاس بلانا پڑے گا، حکومت چاہے تو 120 دن تک اجلاس نہ بلائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، ایسی روایات پہلی بھی ہوچکی ہیں۔








