اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے، تمام مخالفین کو معاف کرتا ہوں، ہماری حکومت کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کرےگی، قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی، ہمارا کوئی …
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے، تمام مخالفین کو معاف کرتا ہوں، ہماری حکومت کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کرےگی، قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی، ہمارا کوئی آدمی غلط کرے گا تو اسے پکڑیں گے، احتساب مجھ سے شروع ہوگا اس کے بعد میرے وزرا کا احتساب ہوگا، پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی اسلامی ریاست بناو¿ں گا، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا، ان کا ٹیکس چوری نہیں ہوگا، سرکاری اخراجات کم کریں گے، غریب ملک میں شاہانہ وزیراعظم ہاو¿س زیب نہیں دیتا، وزیراعظم ہاو¿س کو تعلیمی مقاصد، تمام گورنر ہاو¿سز کو عوامی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس حلقے میں دھاندلی کا شبہ ہے وہ سارے حلقے کھلوائیں گے اور اپوزیشن کے خدشات کو دور کریں گے، گورننس کا نظام ٹھیک کرکے دکھاو¿ں گا، افغانستان سے ایسے تعلقات ہونے چاہئیں کہ سرحدیں کھلی ہوں، امریکا سے ایسے متوازن تعلقات چاہتے ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو ، جنگوں میں شرکت کی بجائے لڑائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے، بھارت سے اچھے تعلقات میں برصغیر کی بہتری ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں، پاکستان اور بھارت کو مذاکرت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جمعرات کی سہ پہر قوم سے پہلا خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد منشور پر عمل کرنے کا موقع آگیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے ہیں، لوگوں نے قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلے جنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔








