باکو۔31اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان جارجیا کے ساتھ اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور پارلیمانی سطح پر تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک عوامی و پارلیمانی روابط میں اضافے اور معاشی و تجارتی روابط کے فروغ کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید …
پاکستان جارجیا کے ساتھ اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور پارلیمانی سطح پر تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سید یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
باکو۔31اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان جارجیا کے ساتھ اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور پارلیمانی سطح پر تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک عوامی و پارلیمانی روابط میں اضافے اور معاشی و تجارتی روابط کے فروغ کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے باکو آذربائیجان میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر جارجیا کی پارلیمنٹ کی نائب سپیکر نینو تسلوسانی سے دوطرفہ ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور جارجیا کے درمیان پارلیمانی تعاون، تجارتی تعلقات، تعلیمی و ثقافتی روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جارجیا کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن، ترقی اور علاقائی خوشحالی کے لئے مشترکہ امنگیں رکھتے ہیں اور باہمی احترام، اعتماد اور شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جارجیا کے ساتھ اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور پارلیمانی سطح پر تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک عوامی و پارلیمانی روابط میں اضافے اور معاشی و تجارتی روابط کے فروغ کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی سفارت کاری کو باہمی تفہیم اور تعاون کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی دوستی گروپوں اور قائمہ کمیٹیوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ بہترین پارلیمانی تجربات کا تبادلہ ہو سکے اور علاقائی و عالمی سطح پر مشترکہ چیلنجز کے لئے ہم آہنگ حکمتِ عملی اپنائی جا سکے۔
چیئرمین سینیٹ نے جارجیا کی سپیکر کو آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی انٹر-پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، جو 10 سے 12 نومبر 2025ء تک سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم امن، ترقی اور پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی و عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








