اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ فن لینڈ کے عوام کو فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، ہم بڑے عالمی امور پر ہم خیال ہیں اور جمہوری تکثیریت اور اقتصادی لبرل ازم کی مشترکہ قدروں کے امین ہیں، پاکستان سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح …
پاکستان جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، ہم بڑے عالمی امور پر ہم خیال ہیں، جمہوری تکثیریت اور اقتصادی لبرل ازم کی مشترکہ قدروں کے امین ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کا فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ فن لینڈ کے عوام کو فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، ہم بڑے عالمی امور پر ہم خیال ہیں اور جمہوری تکثیریت اور اقتصادی لبرل ازم کی مشترکہ قدروں کے امین ہیں، پاکستان سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کے فروغ کے لیے جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ قریبی اشتراک عمل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کے موقع پر فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے نام پیغام میں کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور اپنی جانب سے بھی میں آپ کو اور جمہوریہ فن لینڈ کے عوام کو فن لینڈ کے 108 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اپنی آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی، جدت (انوویشن)، تحقیق، بائیو ٹیکنالوجی، جنگلات اور کئی دیگر شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلسل آٹھ برس تک ’گلوبل ہیپی نیس انڈیکس‘ میں سرفہرست رہنا فن لینڈ کے عوام کی غیر معمولی صلاحیت، ثابت قدمی اور تخلیقی قوت کا مظہر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، ہم بڑے عالمی امور پر ہم خیال ہیں اور جمہوری تکثیریت اور اقتصادی لبرل ازم کی مشترکہ قدروں کے امین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعاون خصوصاً تجارت، تعلیم، ’گرین ٹرانزیشن‘، ڈیجیٹلائزیشن، مائننگ اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سیاسی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کے فروغ کے لیے جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ قریبی اشتراک عمل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ہماری دلی خواہش ہے کہ آئندہ برسوں میں ہمارے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوتے رہیں۔







