اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان جنوبی ایشیاءکے ممالک میں مکئی کی سب سے زیادہ فی ہیکٹر پیداوار حاصل کرنے والا ملک ہے جس میں مزید اضافہ کیاجاسکتاہے۔ زرعی ماہر امین احمد نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں مکئی کی فی ہیکٹر اوسط پیداوار 4.2 ٹن حاصل کی جارہی ہے۔ جو جنوبی ایشیاءکے ممالک کے مقابلہ میں سب سے زائد ہے۔ پاکستان میں 1.16 ملین ہیکٹر …
پاکستان جنوبی ایشیاء میں مکئی کی سب سے زیادہ فی ہیکٹر پیداوار حاصل کرنے والا ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان جنوبی ایشیاءکے ممالک میں مکئی کی سب سے زیادہ فی ہیکٹر پیداوار حاصل کرنے والا ملک ہے جس میں مزید اضافہ کیاجاسکتاہے۔ زرعی ماہر امین احمد نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں مکئی کی فی ہیکٹر اوسط پیداوار 4.2 ٹن حاصل کی جارہی ہے۔ جو جنوبی ایشیاءکے ممالک کے مقابلہ میں سب سے زائد ہے۔ پاکستان میں 1.16 ملین ہیکٹر رقبہ پر مکئی کاشت کی جاتی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ھوالے سے سستے بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق زائد پیداوار کے حامل درآمد شدہ مہنگے ہائیبرڈ بیجوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو مشکلات درپیش ہیں۔








