پاکستان جوڈو فیڈریشن نے 70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کےلئے تمام یونٹس اور صوبوں کو مراسلہ بھجوا دیا

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے 70ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام یونٹس اور صوبوں کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر جوڈو کے مقابلوں کا انعقاد کروائیں۔ جمعرات کو پاکستان جوڈوفیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے چاروں صوبوں اسلام آباد اور فاٹا سمیت تمام 14یونٹس کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر جوڈو کے مقابلوںکا انعقاد کرائے۔ فیڈریشن جشن آزادی کے موقع پر ہر سال جوڈو کے مقابلوںکا انعقاد کرتی ہے۔