پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان …
پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
پاکستان حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان آزادی کے حصول تک کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ جمعہ کو کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے عالمی برادری اوراقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔انہوں نے کہا کہ آج سے ستر برس قبل بھارتی فورسز جموں و کشمیر کی پرامن سرزمین میں زبردستی گھس گیئں اور کشمیری عوام کی مرضی کےخلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کے تمام معاہدوں کو پس پشت ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر جن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیاگیا ہے عملدرآمد نہ کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 69 سالوں کے دوران بھارتی قابض فورسز نے ہزاروں بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام کیا،کشمیری خواتین کی بیحرمتی کی گئی اورلاکھوں خواتین بیوائیں اور بچے یتیم ہوگئے۔انہوں نے کہ غیور کشمیریوں نے آج تک ظلم،غیر انسانی اور جارحیت پر مبنی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کیا ہے۔








