پاکستان دنیا میں امن کیلئے 30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے، شہریار آفریدی

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کیلئے 30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بے مثال قربانیاں دیں، بھارت کشمیر پر ظلم و بربریت کر رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، گذشتہ روز راولپنڈی میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ …

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کیلئے 30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بے مثال قربانیاں دیں، بھارت کشمیر پر ظلم و بربریت کر رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، گذشتہ روز راولپنڈی میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہائبرڈ جنریشن ففتھ وار سے دشمن ہمارے جوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے اور ہر روز پاکستان کے وجود اور سلامتی کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر 1997 کے بعد اسلحہ، کلاشنکوف، منشیات اور فرقہ واریت کا حملہ کیا گیا، پاکستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے امن کےلئے گذشتہ 41 سال سے 30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اس کے باجود پاکستان کو دنیا میں وہ مقام اور عزت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیرقانونی طور جموں کشمیر پر قبضہ کیا اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہا ہے جس پر دنیا خاموش ہے مگر پاکستان مسلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور وہ دن اب دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی دنیا کےلئے ایک سوالیہ نشان ہے، بھارت دنیا میں گوشت کا دوسرا بڑا برآمدکنندہ ہے مگر بھارت میں کوئی مسلمان گائے ذبح کرے تو اسے مار دیا جاتا ہے، اگر مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی دوسری ریاستوں میں مسلمانوں کو دبانے اور ان کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ دن دور نہیں جب مودی کے ہاتھوں موجودہ بھارت بھی سوویت یونین کی طرح ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔