پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 584 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1530 سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار 584 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو مارکیٹ کی تاریخ کی ایک اہم پیش …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1530 سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 75 ہزار 584 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو مارکیٹ کی تاریخ کی ایک اہم پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 418 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کاروبار کے آغاز ہی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری نے مارکیٹ کو دوبارہ مضبوط رفتار فراہم کی۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، معاشی اشاریوں میں بہتری اور مختلف شعبوں خصوصاً بینکنگ، توانائی، تیل و گیس اور صنعتی شعبوں میں خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار ادا کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ مثبت پیش رفت سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، جو آنے والے دنوں میں مارکیٹ کے لیے مزید استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔