اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کر لیا۔ گذشتہ روز کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1646.79 پوائنٹس اضافہ کے بعد 171960.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 950.14 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 54.074 ارب روپے …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کر لیا۔ گذشتہ روز کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1646.79 پوائنٹس اضافہ کے بعد 171960.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 950.14 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 54.074 ارب روپے تھی۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 560 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 217 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، 228 کی قیمتوں میں کمی اور 115 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 703.46 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 52557.51 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2764.19 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 245023.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 12.54 ارب روپے کے سودے طے پائے۔
ٹی پی ایل ریپ فنڈ کے 75803678 حصص ، حیسکول 37077121 حصص اور صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ 36739127حصص کا لین دین ہوا۔ کریسنٹ سٹار انشورنس، فرسٹ فیڈیلیٹی لیزنگ مضاربیہ اور سامبا بینک لمیٹڈ سرفہرست ایڈانسر کمپنیاں رہیں۔








