اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 74ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو ایک بار پھرکامیابی سے عبور کیا۔ہنڈرڈ انڈیکس 321.98پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 74ہزار218.32پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ دوپہر تک 355.14ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.96ارب روپے تھی۔مجموعی طور پر564کمپنیوں کے حصص کا لین …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان ،ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 74ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو ایک بار پھرکامیابی سے عبور کیا۔ہنڈرڈ انڈیکس 321.98پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 74ہزار218.32پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ دوپہر تک 355.14ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 17.96ارب روپے تھی۔مجموعی طور پر564کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔
297 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،159کی قیمتوں میں کمی جبکہ 108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کے ایس ای 30انڈیکس 71.01پوائنٹس کے اضافے کے بعد 53ہزار347.12پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روزفوجی فوڈ لمیٹڈ کے 42445729حصص ، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 24761041 اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشنز کے 23730526حصص کا لین دین ہوا۔ گلشن سپننگ ملز، ٹرسٹ سکیورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ اور انٹرمارکیٹ سکیورٹیز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








