اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روزبھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو ایک بار پھر کامیابی سے عبور کیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 576.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد174472.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 851.043 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 44.90 ارب روپے …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل دوسرے روزبھی تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو ایک بار پھر کامیابی سے عبور کیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 576.45 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد174472.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 851.043 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 44.90 ارب روپے تھی۔
گزشتہ روز 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،282 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،158 کی قیمتوں میں کمی اور 124 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 12.44 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز ٹرسٹ سکیورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ کے 57456435 حصص، فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 54425635 حصص اور یونٹی فوڈز لمیٹڈکے 49217647 حصص کا لین دین ہوا،ٹرسٹ سکیورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ،کریسنٹ سٹار انشورنس اور انٹر مارکیٹ سکیورٹیز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








