اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 418.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 174054.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے 957.23 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 44.23 ارب روپے تھی،221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،223 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 121 کمپنیوں کے قیمتوں میں استحکام رہا۔ فیوچر …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 418.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 174054.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے 957.23 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 44.23 ارب روپے تھی،221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،223 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 121 کمپنیوں کے قیمتوں میں استحکام رہا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 11.81 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 95895736 حصص،پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 61810848 حصص اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 47666048 حصص کا لین دین ہوا۔ کریسنٹ سٹار انشورنس لمیٹڈ،طارق کارپوریشن لمیٹڈ اور عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








