پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1521.39 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161281.76 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1521.39 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161281.76 پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ میں 479 کمپنیوں کے 899.41ملین حصص کا لین دین ہوا ،جن کی مالیت 37.31 ارب روپے تھی،133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،314 کی قیمتوں میں کمی اور 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کے ایس …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1521.39 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161281.76 پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ میں 479 کمپنیوں کے 899.41ملین حصص کا لین دین ہوا ،جن کی مالیت 37.31 ارب روپے تھی،133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،314 کی قیمتوں میں کمی اور 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 502.39 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48994.95 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 3070.89 پوائنٹس کی کمی کے بعد 231448.13 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15.82 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 78873963 حصص،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 76863453 حصص اور کے الیکٹرک کے 71623459 حصص کا لین دین ہوا۔ ٹی پی ایل کا رپوریشن،آئل بوائے انرجی لمیٹڈ اور انٹرمارکیٹ سکیورٹیز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔