اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1495.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 173896.34 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیاریکارڈ ہے۔ کا روباری سرگرمیوں کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی حد بھی عبور کر لیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 1495.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 173896.34 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1495.61 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 173896.34 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیاریکارڈ ہے۔
کا روباری سرگرمیوں کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی حد بھی عبور کر لیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کمی آ گئی، گزشتہ روز 563 کمپنیوں کے 858.054 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 42.86 ارب روپے تھی،177 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،272 کی قیمتوں میں کمی اور 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 10.40 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 52850161 حصص،دوست سٹیل لمیٹڈ51360416 اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کے 42555911 حصص کا لین دین ہوا۔ یونی کیپ مضاربہ، کو ائس فوڈانڈسٹریز اور فوجی فوڈز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








