پاکستان سٹاک ایکسچینج کے منافع میں 2019ء کی دوسری ششماہی کے دوران 132 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) 2019ء کی دوسری ششماہی کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بعد از ٹیکس منافع میں 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایکس کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران پی ایس ایکس نے 120.5 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ سال 2018ء میں جولائی تا دسمبر …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) 2019ء کی دوسری ششماہی کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بعد از ٹیکس منافع میں 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ایکس کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران پی ایس ایکس نے 120.5 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ سال 2018ء میں جولائی تا دسمبر کے لئے پی ایس ایکس کو 51.9 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2018ء کی آخری ششماہی کے مقابلہ میں 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بعد از ٹیکس منافع میں 68.6 ملین روپے یعنی 132 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں