پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 6 فیصد تک کمی

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد تک کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 4.75 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد تک کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 4.75 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 5.08 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا ۔ فروری میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.47 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو جنوری کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری میں پی ایس او کے 0.59 ملین ٹن اور گزشتہ سال فروری میں 0.57 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس اور کی پٹرول کی فروخت کا حجم 2.03 ملین ٹن ، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.10 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.09 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا ۔

مزید خبریں