کراچی۔ 8 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4کے باقی میچز (آج) ہفتہ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، شہرقائدکو جگہ جگہ برقی قمقموں اور کھلاڑیوں کے قد آدم پوسٹرز اور خیرمقدمی بینروں سے سجادیا گیا ہے۔ میچوں میں شرکت کے لیے لاہور قلندر، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیموں کے ملکی اور …
پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے باقی میچز (کل) سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
کراچی۔ 8 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 4کے باقی میچز (آج) ہفتہ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، شہرقائدکو جگہ جگہ برقی قمقموں اور کھلاڑیوں کے قد آدم پوسٹرز اور خیرمقدمی بینروں سے سجادیا گیا ہے۔ میچوں میں شرکت کے لیے لاہور قلندر، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں میچز کھیلنے کے لیے آنے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندر کے فخر زمان، یاسر شاہ، سلمان بٹ، حارث رئوف، شاہین آفریدی اور سہیل اختر شامل ہیں۔ لاہور قلندر کے غیرملکی کھلاڑی بھی میچز میں شرکت کے لیے شیڈول کے مطابق کراچی پہنچ چکے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن4 کے باقی میچز کے حوالے سے شہر قائد میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ غیرملکی شخصیات اورکھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقیینی بنانے کے لیے رینجرز اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔ اہل کراچی میں بھی پی ایس ایل کے حوالے سے جوش و خروش عروج پر ہے۔ شہر میں جگہ جگہ برقی قمقمے لگائے گئے ہیں، کھلاڑیوں کے قد آدم پوسٹرز آویزاں ہیں اور خیرمقدمی بینروں سے شہر سجا دیا گیا ہے۔








