پاکستان سپر لیگ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا

دبئی ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ایس ایل لیگ میں بدھ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا بلکہ جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور ایونٹ میں آئندہ دو دن آرام کے بعد 23 فروری …

دبئی ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ایس ایل لیگ میں بدھ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا بلکہ جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور ایونٹ میں آئندہ دو دن آرام کے بعد 23 فروری کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 5 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply