لاہور۔ 3 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے تین میچز کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں پی ایس ایل فور کا مرحلہ اب نو مارچ سے شروع ہوگا‘لاہور سے کراچی میچوں کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کے تاخیر سے آغاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر در پےش …
پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کرد ئیے گئے
لاہور۔ 3 مارچ (اے پی پی)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے تین میچز کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں پی ایس ایل فور کا مرحلہ اب نو مارچ سے شروع ہوگا‘لاہور سے کراچی میچوں کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کے تاخیر سے آغاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر در پےش ہوسکتے تھے لہذا یہ میچز کراچی منتقل کئے گئے ہیں. چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام آٹھ میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔ یہی ہمارا وژن ہے۔ نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ نو مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام سات بجے نےشنل سٹےڈےم کراچی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے کے 8 میچز پاکستان میں شیڈول ہیں جس میں سے 3 میچز لاہور جب کہ 5 کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم اب تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔









