پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ 2018ء پاکستان سکوائش کے لیے بہترین سال رہا جس کے دوران اسلام آباد سیمت لاہور اور کراچی میں عالمی سکواش کے مقابلے بحال ہوئے، امید ہے کہ 2019ء بھی ملک میں سکواش سمیت دیگرکھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے لیے مثبت رہے گا۔ 2018ء میں قومی جونئیر کھلاڑیوں نے ایشین جونئیر چیمپیئن …

اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ 2018ء پاکستان سکوائش کے لیے بہترین سال رہا جس کے دوران اسلام آباد سیمت لاہور اور کراچی میں عالمی سکواش کے مقابلے بحال ہوئے، امید ہے کہ 2019ء بھی ملک میں سکواش سمیت دیگرکھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے لیے مثبت رہے گا۔ 2018ء میں قومی جونئیر کھلاڑیوں نے ایشین جونئیر چیمپیئن شپ میں بھی کامیابی حاصل کی،2019ء میں پشاور میں بھی کئی سال بعد2 انٹرنیشنل ایونٹس منعقد کرائیں گے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔