پاکستان سکواش فیڈریشن کا قطر جونئیر سکواش چیمپئن شپ کےلئے 4 کھلاڑیوں کا انتحاب

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے قطر جونئیر سکواش چیمپئن شپ کےلئے 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کر لیا۔ انڈر 13 میں محمد حمزہ خان اور عماد جبکہ انڈر17 میں ثاقب اقبال اور عزیر شوکت کا انتحاب کیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام قطر میں ہونے والی قطر جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن نے قطر جونئیر سکواش چیمپئن شپ کےلئے 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کر لیا۔ انڈر 13 میں محمد حمزہ خان اور عماد جبکہ انڈر17 میں ثاقب اقبال اور عزیر شوکت کا انتحاب کیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام قطر میں ہونے والی قطر جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز ہفتہ کو مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پزیر ہوگئے۔ ٹرائلز میں انڈر13 اور انڈر 17 کے نامورکھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جس میں سے ایونٹ کےلئے باصلاحیت 4 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ انڈر13 میں محمد حمزہ خان اور عماد جبکہ انڈر17 میں ثاقب اقبال اور عزیر شوکت کا انتحاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ قطر جونئیر سکواش چیمپئن شپ ستمبر کے آخری ہفتے قطر میں کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply