پاکستان سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق کینیڈا کے الزامات پر حیران نہیں ہے،سائرس قاضی
پاکستان سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق کینیڈا کے الزامات پر حیران نہیں ہے،سائرس قاضی

مزید خبریں
نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی): پاکستان نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکام کے ملوث کے الزامات بھارت کے ساتھ 70سالہ تجربے خصوصاً کلبھوشن یادو کی روشنی میں ہمارے لیے حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ ہم اپنے ہمسایہ ملک کی فطرت اور طرز عمل کو جانتے ہیں ۔
پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے گزشتہ رات کو نیویارک میں نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا بیان کہ ان کے پاس سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کی وابستگی کے معتبر ثبوت ہیں ، یہ الزمات بعض حقائق پر مبنی ہوں گے۔
انہوں نے بھارت کے ریکارڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کر ملک میں فساد پھیلانے کے لیے داخل ہونے والے بھارت کے جاسوس نیول آفیسر کلبھوشن یادو کو حراست میں رکھا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے الزامات بھارت کے ساتھ 70سالہ تجربے کی روشنی میں ہمارے لیے حیرانگی کی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک بھارت کو سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں ، ہمارا بھارت کے ساتھ 70سال کا تجربہ ہے ،پاکستان نے فروری 2019 میں اپنے دفاع کے لیے بھارت کے سنیک اٹیک کا جواب دیا تھا یہ کوئی چھوٹی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک ہم سے سات گنا بڑا ہے، تاہم بھارت نے دوبارہ ایسا کیا تو ہم پھر اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال ہوتی ہے تو اکثر اس میں بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
لیکن دنیا کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا "ناگزیر اتحادی” بین الاقوامی برادری میں کس طرح برتاؤ کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 22 ستمبر کو خطاب میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان سمیت متعدد علاقائی اور عمومی مسائل پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔وہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز ) پر عمل درآمد اور نگران انتظامیہ کی جانب سے ملک کی اقتصادی بحالی کو مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات اور ملکی اور بیرونی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی پاکستان کی کوششوں بارے بھی بات کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سعودی ہم منصب سے کی ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس عالمی رہنماؤں کو بات چیت اور ایک دوسرے کو جاننے کا ایک مفید موقع فراہم کرتا ہے۔








