پاکستان سیٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)پاکستان سیٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری ہے، 282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں وظائف کی مد میں29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری کردی گئی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وظائف کی مد میں نوجوانوں کے لئے مارچ 2018ءسے زیر التواءواجب لادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)پاکستان سیٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری ہے، 282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں وظائف کی مد میں29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری کردی گئی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وظائف کی مد میں نوجوانوں کے لئے مارچ 2018ءسے زیر التواءواجب لادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے لئے نوجوان مسلسل در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے۔ اس ضمن میں 941 ملین روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری ہونے پر وزارت خزانہ نے واجبات کے لئے رقم جاری کردی واجبات کی ادائیگی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کے کلیدی کردار کے بدولت 29,000 نوجوانوں کے لیے رقم کی منظوری حاصل کی گئی۔ 29,000 نوجوانوں کو ان کے واجبات اسی ہفتے ادا کردیے جائیں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اور وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ اس بات کی حساسیت سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستان کا اصل اثاثہ اس کے نوجوان ہیں اور ان کے مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ جس وجہ سے انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے یہ مسئلہ رکھا. وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ ایسے ہی ہر طبقے کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گا۔

Leave a Reply