پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کرے گا،سپیکر سردار ایاز صادق

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کرے گا۔ منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پاکستان کی قانونی ٹیم کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کرے گا۔ منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پاکستان کی قانونی ٹیم کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور تمام پارلیمنٹیرینز کا اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں اپنا کیس مزید بہتر طریقے سے پیش کرنا چاہیئے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قانونی ٹیم مذکورہ کیس سے متعلق طریقہ کار وضح کرنے کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانونی ٹیم پاکستان کے ایڈہاک جج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال بھی کرے گی۔

Leave a Reply