پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کی قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے مشیر حافظ طاہر محمود اشرفی نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے امام بارگاہ ترلائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران امام بارگاہ اور جامعہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے مشیر حافظ طاہر محمود اشرفی نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے امام بارگاہ ترلائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران امام بارگاہ اور جامعہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل شبیر میثمی اور زاہد اخونزادہ بھی موجود تھے۔دونوں جانب سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد اور باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت پر زور دیا گیا۔