اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نےگودی میڈیا کی پاکستان مخالف من گھڑت رپورٹس کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق فریب پر مبنی بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18کے من گھڑت دعوؤں کی حقیقت بے نقاب ہوگئی۔پاکستان کی عسکری قیادت پر اسرائیل سے پاک فوج کی غزہ میں تعیناتی پر"ڈالر لینے" کا …
پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا،وزارت اطلاعات ونشریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں پیش پیش گودی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نےگودی میڈیا کی پاکستان مخالف من گھڑت رپورٹس کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق فریب پر مبنی بھارتی نشریاتی اداروں فرسٹ پوسٹ اور نیوز18کے من گھڑت دعوؤں کی حقیقت بے نقاب ہوگئی۔پاکستان کی عسکری قیادت پر اسرائیل سے پاک فوج کی غزہ میں تعیناتی پر”ڈالر لینے” کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو گیا۔بھارتی نشریاتی ادارہ فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن مشن میں پاکستان کی عسکری قیادت نے اسرائیل سے 10 ہزار ڈالر کا تقاضا کیا۔نیوز18کی من گھڑت اور مضحکہ خیز رپورٹ میں پاکستان،موساداور سی آئی اے کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے حقائق واضح کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان، اسرائیل یا امریکہ کی جانب سے کسی ملاقات یا مالی مذاکرات کا کوئی ثبوت یا سرکاری تصدیق موجود نہیں۔پاکستان کے وزارتِ خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے فوجی تعیناتی یا اسرائیلی و امریکی خفیہ اداروں سے ملاقات کی کوئی تصدیق نہیں کی۔پاکستان اور پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم بھارتی میڈیا کا وطیرہ بن چکی ہے۔
بھارت حقائق کو مسخ کر کے پاکستان کی عسکری و سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔گودی میڈیا گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈا سے خطہ میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔








