کراچی ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.249 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.249 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8884 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.249 بلین روپے کے سودے

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.249 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.249 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 8884 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.636 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 778.294 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 444.885 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 290.605 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 95.773 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.654 ملین روپے رہی۔








