ہزاروں لوگ کی ریلی میں شرکت نوازشریف سے ان کی محبت کا اظہار، عوام نے محمد نوازشریف کو ووٹ دئیے،وہ عوام کا شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) سینئر رہنماءمصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) سینئر رہنماءمصدق ملک نے کہاہے کہ ہزاروں لوگ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی ریلی میں شرکت کرکے ان سے اپنی محبت اوران پر …
پاکستان مسلم لیگ(ن) سینئر رہنماءمصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
ہزاروں لوگ کی ریلی میں شرکت نوازشریف سے ان کی محبت کا اظہار، عوام نے محمد نوازشریف کو ووٹ دئیے،وہ عوام کا شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) سینئر رہنماءمصدق ملک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) سینئر رہنماءمصدق ملک نے کہاہے کہ ہزاروں لوگ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی ریلی میں شرکت کرکے ان سے اپنی محبت اوران پر اعتماد کا اظہارکررہے ہیں۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں اوران سے اپنی محبت اورعقیدت کا اظہارکررہے ہیں، لوگ سابق وزیراعظم پراعتماد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحفطات کے باوجود محمدنواز شریف اورمسلم لیگ(ن) نے اداروں کی مضبوطی کیلئے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلی کی صورت میں اپنے گھر جانا سابق وزیراعظم کا جمہوری حق ہے، عوام نے محمد نوازشریف کو ووٹ دئیے ہیں اوروہ عوام کا شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تحریک انصاف کو دھرنا اورجلسے اورجلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کی تھی۔








