پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات کا سختی سے نوٹس لینا چاہئیے۔بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رکن کے الزامات کی وضاحت کرنا چاہئیے لیکن اس کے برعکس الزامات کی وضاحت پی ٹی …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات کا سختی سے نوٹس لینا چاہئیے۔بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رکن کے الزامات کی وضاحت کرنا چاہئیے لیکن اس کے برعکس الزامات کی وضاحت پی ٹی آئی کا ترجمان کررہاہے حالانکہ الزامات عمران خان پر عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں خواتین کارکنوں کی عزت محفوظ نہیں، پی ٹی آئی کو ان الزامات کا سنجیدگی سے لینا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی، خوشحالی اوراستحکام کی راہ پرگامزن کردیاہے۔

Leave a Reply