اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کو اپنے بیٹے سے پیسے نہ لینے پر نااہلی کی سزا سنائی گئی، درخواست گزار عدالت عظمیٰ میں محمد نواز شریف کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے دعویٰ …
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کو اپنے بیٹے سے پیسے نہ لینے پر نااہلی کی سزا سنائی گئی، درخواست گزار عدالت عظمیٰ میں محمد نواز شریف کے خلاف الزامات ثابت نہ کرسکے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرزکیس میں شریف خاندان کی طرف سے پیش کردہ کیس کو جزوی طور پر سنا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کی حالانکہ پانامہ پیپرز میں محمد نواز شریف کا نام تک نہیں، جماعت اسلامی نے بعد میں نواز شریف کا نام شامل کرنے کیلئے عدالت میں ترمیمی پیٹیشن دائر کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترتحقیقات کے باوجود محمد نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ یا ٹیکس چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان، سراج الحق اور شیخ رشید نے عدالت عظمیٰ میں دائر درخواستوں میں میگاکرپشن کیسوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔








