اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر یہ کہنا کہ الیکشن 1997 کے کاغذات نامزدگی میں ایسٹ اسٹیٹمنٹ کا کالم نہیں تھا بالکل غلط ہے‘ ان کی سوانح عمری کے مطابق عمران خان کی مالی حالت خراب تھی اور پیدل سفر کرتے تھے‘ عمران کے وکیل …
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر یہ کہنا کہ الیکشن 1997 کے کاغذات نامزدگی میں ایسٹ اسٹیٹمنٹ کا کالم نہیں تھا بالکل غلط ہے‘ ان کی سوانح عمری کے مطابق عمران خان کی مالی حالت خراب تھی اور پیدل سفر کرتے تھے‘ عمران کے وکیل نے بھی تسلیم کیا کہ نیازی سروسز 2015 تک رہی، عمران خان کی میڈیا سے گفتگو کا ریکارڈ لے کر جمع کروا دیا ہے‘ ریکارڈ اکرم شیخ کو دے دیا ہے جنہوں نے اس ریکارڈ کی بنیاد پر درخواست سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر یہ کہنا کہ الیکشن 1997 کے کاغذات نامزدگی میں ایسٹ اسٹیٹمنٹ کا کالم نہیں تھا بالکل غلط ہے‘ انہوں نے کہا کہ وہ ریکارڈ سے 1997میں اپنے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی ساتھ لے کر آئے ہیں اور اس میں ایسٹ اسٹیٹمنٹ کا کالم موجود ہے اور ہم نے یہ ریکارڈ اکرم شیخ کو دے دیا ہے جنہوں نے اس ریکارڈ کی بنیاد پر درخواست سپریم کورٹ میں پیش کرنے کی تیاری کر لی ہے۔








