اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سمیت ضمنی و بلدیاتی انتخابات کے نتائج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔ …
پاکستان مسلم لیگ (ن) اب بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سمیت ضمنی و بلدیاتی انتخابات کے نتائج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ ہماری جماعت 2018ءکے عام انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ موجودہ حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیاست کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں انتشار، افراتفری، احتجاج اور اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام قومی ادارے متحد ہیں۔








