پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے الیکشن کےلئے پارٹی منشور کا اعلان کردیا

چیئر مین منشور کمیٹی جسٹس (ر) سید منظور گیلانی نے پارٹی منشور کا اعلان کیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) اس وقت خطہ کی ہر دلعزیز جماعت ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا پیغام
مظفر آباد۔ 9 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے 21جولائی کو ہونے والے الیکشن کےلئے اپنے پارٹی منشور کا باقاعدہ اعلان کردیا‘آزاد کشمیر کےلئے وفاق کی طرف سے سالانہ 50ارب روپے کا اجرائ‘ میرپور سے مظفر آباد ایکسپریس وے‘ لیپہ ٹنل کی تعمیر ‘پہلے سے موجود ہسپتالوں کو جدید بنانے کیلئے نئے ٹراما سنٹر کی تعمیر اورہر ضلع میں جدید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کا قیام‘ آزاد کشمیر کےلئے پانچ ائیر ایمبو لینسز کی فراہمی‘ میرپور شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی اور سوئی گیس کا دفتر میرپور میں کھولا جائیگا‘ منگلا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے انتخابات کے بعد ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی اور وزیراعظم پاکستان اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متاثرین کےلئے پیکیج کا اعلان کریں گے‘ ضلع سدھنوتی میں یونیورسٹی اور ضلع بھمبر میں ایک زرعی یونیورسٹی کا قیام‘عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفر آباد کی اپ گریڈیشن اور مظفر آباد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات اورتھری جی اور فور جی سروس آزاد کشمیر کے عوام کو فراہم کرنے کیلئے دو ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ منشور کمیٹی کے سربراہ جسٹس( ریٹائرڈ) سید منظور حسین گیلانی تھے