اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018ءہی میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی‘ سینیٹر مشاہداللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018ءہی میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی اور مثبت پالیسیوں کی بدولت آئندہ عام انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیئے اور قومی مفاد میں بھی یہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں موجودہ حکومت کو ڈکٹیٹ نہ کریں کیونکہ ہم ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔








