اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءماروی میمن نے کہاہے کہ ان کی جماعت پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو حکمرانی کیلئے بھاری مینڈیٹ دیا اورگزشتہ چاربرسوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءماروی میمن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءماروی میمن نے کہاہے کہ ان کی جماعت پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو حکمرانی کیلئے بھاری مینڈیٹ دیا اورگزشتہ چاربرسوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں کئی شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے پر ہمیں تحفظات ہیں، سابق وزیراعظم کو بدعنوانی پر سزاءنہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے وزیراعظم مسلم لیگ(ن) حکومت کے وژن اوراقتصادی پالیسی پر گامزن رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے دوسروں صوبوں کے مقابلے میں کافی ترقی کی ہے، تیل وگیس،صحت، تعلیم، تعمیروترقی اوراسلوب حکمرانی میں پنجاب دوسرے صوبوں سے آگے ہے۔








