پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے ‘ اپنی بیٹی اور بیرون ملک مقیم بیٹوں کے حوالے سے جو حقوق چھوڑے تھے وہ تمام حقوق جے آئی ٹی میں استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں ‘ ہم نے جے آئی ٹی سے متعلق حقائق اور تحفظات …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے ‘ اپنی بیٹی اور بیرون ملک مقیم بیٹوں کے حوالے سے جو حقوق چھوڑے تھے وہ تمام حقوق جے آئی ٹی میں استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں ‘ ہم نے جے آئی ٹی سے متعلق حقائق اور تحفظات سپر یم کورٹ میں داخل کر دیئے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ جے آئی ٹی وزیراعظم محمد نواز شریف کو بھی اسی قانون کی نظر سے دیکھے گی جس نظر سے باقیوں کو دیکھا جاتا ہے‘ نیا سوٹ اور عینک پہن کر جس طرح عمران خان سپریم کورٹ آئے ہیں امید ہے ویسے ہی (آج) منگل کوغیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت پر ایسے ہی تیار ہوکر حاضر ہونگے‘ عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، ان کی اخلاقی کرپشن پر امریکی عدالت سے، فنانشل کرپشن کا سرٹیفکیٹ پاکستان کی عدالت سے جاری ہوگا۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے طلال چوہدری نے کہا کہ آج سب نے دیکھا کہ عمران خان عینک لگا کراور نیا سوٹ پہن کر ایسے آئے ہیں جیسے کسی میلے میںجاتے ہیں‘ وہ جیسے آج سپریم کورٹ آئے ہیں امید ہے کہ کل بھی ویسے ہی آئیں گے کیونکہ کل ان کی تلاشی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے الزاما ت پر وزیر اعظم نوازشریف اپنے مرحوم والد اور تینوں نسلوں کا حساب دے چکے ہیں۔

Leave a Reply