پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے عمران خان اپنی زبان کا درست استعمال کریں تو ہم بھی انہیں پیار اور محبت سے پکاریں گے ، پاکستانی سیاست میں الزام تراشی اورگالم گلوچ متعارف کرانے کا سہرا عمران خان کو جاتاہے ، مریم نواز عوام کے دلوں میں رہنے والی خاتون ہیں ۔منگل کو یہاں میڈیا …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے عمران خان اپنی زبان کا درست استعمال کریں تو ہم بھی انہیں پیار اور محبت سے پکاریں گے ، پاکستانی سیاست میں الزام تراشی اورگالم گلوچ متعارف کرانے کا سہرا عمران خان کو جاتاہے ، مریم نواز عوام کے دلوں میں رہنے والی خاتون ہیں ۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے والد کو نوکری سے نکالے جانے اور امریکہ میں اپنے ڈی این اے کا جواب کیوں نہیں دیتے، گالی اور ”اوئے اوئے“ کے کلچر کو فروغ دینے والے عمران خان نے ہماری زبان بھی گندی کرا دی ہے، اس کے باوجود ہم انہیں تمیز ضرور سکھائیں گے اور انہیں ہمارے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو شریف فیملی پر الزامات کا ثبوت پیش کرنا چاہئیے ۔طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان اپنی اولاد، ڈی این اے ٹیسٹ اور اکبر ایس بابر کی جانب سے فنڈز میں خوردبرد کے الزامات پر کوئی جواب نہیں دے رہے وہ خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اسلئے انہیں دوسروں پر الزامات لگانا زیب نہیں دیتا ۔

Leave a Reply