شیخ رشید احمد کی نامزدگی سے واضح ہوتا ہے کہ سیاسی لحاظ سے عمران خان کہاں کھڑے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی خرم دستگیر کی گفتگو اسلام آباد۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کیلئے ہتک آمیز زبان استعمال کرنے کے عادی ہیں۔گزشتہ روزایک …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی خرم دستگیر کی گفتگو

مزید خبریں
شیخ رشید احمد کی نامزدگی سے واضح ہوتا ہے کہ سیاسی لحاظ سے عمران خان کہاں کھڑے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی خرم دستگیر کی گفتگو
اسلام آباد۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاوررکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کیلئے ہتک آمیز زبان استعمال کرنے کے عادی ہیں۔گزشتہ روزایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے منصب کیلئے شیخ رشید احمد کی نامزدگی سے واضح ہوتا ہے کہ سیاسی لحاظ سے عمران خان کہاں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ عمران خان عدالتوں میں احتساب کا سامنا کرےں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرتی ہے اورتحفظات کے باوجود ہم نے عدالت عظمیٰ کا فیصلہ تسلیم کیا اوراس پر عمل درآمد کردیا، پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران محمد نوازشریف کے خلاف اپنے دورحکومت میں سرکاری منصب کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ہے ۔انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں اس پرویزمشرف کی ویڈیوبیانات دکھائے جاتے ہیں جس نے ملک کے آئین پر شب خون مارا تھا۔








