اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان کو اربوں روپے کی پیشکش کے الزامات سے متعلق ریمارکس پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد نے اپنے حالیہ ریمارکس میں …
پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماءحنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءحنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان کو اربوں روپے کی پیشکش کے الزامات سے متعلق ریمارکس پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد نے اپنے حالیہ ریمارکس میں الزام عائد کیاہے کہ عدالت عظمیٰ کے پانچ ججز صاحبان کو اربوں روپے کی رشوت کی پیشکش ہوئی ہے،عدالت عظمیٰ کو شیخ رشید احمد کے اس الزام کا نوٹس لینا چاہئیے اور تحقیقات کرنی چاہئیے کہ اس طرح کی پیشکش کس نے کی ہے۔حنیف عباسی نے کہاکہ کسی میں اتنی جرات نہیں کہ ہماری آزاد عدلیہ کو خرید سکے،اس لئے اس صورتحال کے تناظر میں عدالت عظمیٰ کو شیخ رشید احمد کے الزامات کی تحقیقات کرنا چاہئیے۔انہوںنے تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان پر شدید تنقید کی اور کہاکہ عمران خان کو اپنی بیٹی کو قوم کے سامنے لانے کی جرات کرنی چاہئیے ، منشیات استعمال کرنے والا قوم کی رہمنائی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان نے کبھی کسی سے چندہ یا عطیہ نہیں لیا بلکہ اس کے برعکس ہم نے ہمیشہ عطیات دیئے ہیں،عمران خان کو نتھیاگلی اورچترال میں چھپنے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئیے۔








