اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سپریم کورٹ میں منی ٹریل اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ 2010 کے بعد اچانک عمران خان پر پارٹی فنڈز کی بارش ہونے لگی۔ عمران خان کو اپنے پارٹی ممبران کی جانب سے 19ہزار جبکہ بیرون ملک سے اربوں روپے کی فنڈنگ …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سپریم کورٹ میں منی ٹریل اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ 2010 کے بعد اچانک عمران خان پر پارٹی فنڈز کی بارش ہونے لگی۔ عمران خان کو اپنے پارٹی ممبران کی جانب سے 19ہزار جبکہ بیرون ملک سے اربوں روپے کی فنڈنگ ہوئی،یہ سارے اکاﺅنٹس مشکوک ہیں، ان کا حساب دینا ہو گا۔ وہ بدھ کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد عمران خان فتنہ بن کر سامنے آئے، 2010 کے بعد اچانک عمران خان پر پارٹی فنڈز کی بارش ہونے لگی۔ عمران خان کو اپنے پارٹی ممبران کی جانب سے 19ہزار جبکہ بیرون ملک سے اربوں روپے کی فنڈنگ ہوئی،یہ سارے اکاﺅنٹس مشکوک ہیں، ان کا حساب دینا پڑے گا ، انہوں نے ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوانے کا اعتراف کیا ہے۔








