پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت الیکشن کے دوران دئے گئے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت الیکشن کے دوران دئے گئے منشور کے مطابق کام کر رہی ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے لاہور میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا اورمرنے والوں کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اورہمدردی کا اظہارکیا ۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسلہ پاناما کیس نہیں استحکام پاکستان ہے تاہم مخالفین اس بات سے لاعلم ہیں اور وزیر اعظم محمد نواز شریف پر الزام لگا رہے ہیں،مخالفین عدالت کے باہر میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply