اسلام آباد ۔28 مارچ(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام سمیت دیگر شعبوں کے لئے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کو عوامی خدمت کی ایک عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں مگر اس کے باوجود وزیراعظم کے پیش نظر صرف اور صرف عوامی خدمت کا جذبہ …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی اے پی پی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔28 مارچ(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام سمیت دیگر شعبوں کے لئے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کو عوامی خدمت کی ایک عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں مگر اس کے باوجود وزیراعظم کے پیش نظر صرف اور صرف عوامی خدمت کا جذبہ کار فرما ہے۔ منگل کو ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ نواز شریف کا حیدرآباد میں یونیورسٹی کا قیام اور اس کے لئے 100 کروڑ روپے کی فراہمی، حیدرآباد کارپوریشن کے لئے 50کروڑ روپے کا اعلان کرنا احسن اقدامات ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے حیدرآباد کے نواحی علاقوں کے لئے بجلی اور گیس کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سندھ میں صوبائی حکومت مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی ہے مگر وزیراعظم نے حیدرآباد کی عوام کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کے نزدیک اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ حکومت کسی کی بھی ہو، عوام کی خدمت ہونی چاہئے کیونکہ یہ ملک سب کا ہے اور اس کے وسائل پر بھی سب کا حق ہے۔ اسی لئے وزیراعظم نے حیدرآباد کے عوام کے لئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرکے عوامی خدمت کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔








